ضلع گلگت
گلگت میں غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت پر پابندی عائد
حصیل انتظامیہ نے شہر میں فروخت ہونے والی متعدد اشیائے خوردونوش کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت، محمد طلحہ اسد خان نے فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کی سفارش پر 9 اقسام کے آئل، ڈالڈا اور 19 اقسام کے دیگر اشیائے خوردونوش و چائے کو غیر معیاری قرار دیا۔میونسپل حدود میں ان اشیا کی فروخت پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے دکانداروں کو 20 روز کے اندر اسٹاک خالی کرنے یا متعلقہ کمپنیوں کو واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقررہ مدت کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اشیا ضبط کر کے میونسپل فورس کے ذریعے تلف کر دی جائیں گی۔