شعیب اختر اور ہربھجن میں جھگڑے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی تیز بولنگ کے سامنے بلے بازوں کی ٹانگیں کانپتی تھیں، خاص طور پر بھارت کے خلاف میچز میں سابق فاسٹ بولر کا جارحانہ انداز دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔
بھارتی ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور شعیب اختر میں بھی کئی بار جھڑپے ہوچکی ہیں، جب یہ دونوں کرکٹ کی میدان میں ہوتے تھے تو شائقین پاکستان اور بھارت کے میچوں میں انہیں دشمن کے طور پر دیکھتے تھے۔
ہربھجن سنگھ سے 2009 کے ایشیا کپ میں شعیب کا تنازعہ ہوا تھا۔ اس دوران ہربھجن بیٹنگ کر رہے تھے اور شعیب باؤلنگ کرارہے تھے، ایک موقع پر دونوں ٹکرا گئے اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، ہربھجن اپنا بیٹ دکھاتے ہوئے شعیب کی طرف آئے جبکہ شعیب بھی ان کی جانب بڑھے، تاہم دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرادیا گیا تھا۔
دونوں سابق کرکٹر کی ایک ویڈیو ایک بار سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جو کہ آئی ایل ٹی ٹیوئنٹی فائنل کی ہے۔ اس ویڈیو میں شعیب بولنگ کر رہے ہیں اور ہربھجن بیٹنگ، دونوں غصے میں ایک دوسرے کو دھکا دے رہے ہیں، مگر یہ سب ایک دوستانہ ماحول میں ہورہا تھا۔