نیب سب آفس گلگت بلتستان کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

قومی احتساب بیورو (نیب)سب آفس گلگت بلتستان کے زیراہتمام انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نوجوانوں کے ساتھ مل کر بدعنوانی کے خلاف اتحاد کل کی دیانتداری کی تشکیل کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد تھے جبکہ قائم مقام وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان محترمہ شائستہ غازی اور پرووسٹ قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر قمر عباس مہمان مقررین تھے۔اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے معززین قراقرم یونیورسٹی کے سینئر پروفیسرز اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر نیب سب آفس گلگت بلتستان کے قائم مقام ڈائریکٹر سعید احمد نے استقبالیہ خطاب میں معزز مہمانوں، فیکلٹی اور طلبا کا شکریہ ادا کیا اور بین الاقوامی انسداد بدعنوانی کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مہمان خصوصی کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے نیب کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے خود احتسابی پر زور دیا اور کہا کہ نوجوان بدعنوانی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس دوران ڈاکٹر عبدالرزاق، شائستہ غازی اور ڈاکٹر قمر عباس نے بھی نیب کی کوششوں کو سراہا اور بدعنوانی کے خلاف ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔آخر میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء، اساتذہ اور مہمان مقررین نے شرکت کی اور بدعنوانی کے خلاف عزم کا اظہار کیا۔