قراقرم ہائی وے پہلی بار سردیوں میں بحال

پاک فوج کے ذیلی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی انتھک کاوشوں کی بدولت شاہراہ قراقرم سردیوں میں بھی بحال کر دی گئی۔پاکستان اور چائنہ کو زمینی راستے سے ملانے والی شاہراہ قراقرم دسمبر سے مارچ تک بند رہتی تھی۔ 2024 میں دونوں ممالک کی حکومتوں نے سیاحت اور تجارت کے فروغ کے باعث قراقرم ہائی وے کو سال بھر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا
دنیا کی اس بلند ترین شاہراہ کو شدید برفانی موسم میں ٹریفک کے لئے کھلا رکھنے کی ذمہ داری ایف ڈبلیو او کو دی گئی جس کی ٹیمیں شب و روز قراقٴْرم ہائی وے کو سال بھر بشمول برفانی موسم کو کھلا رکھنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔مکینیکل سنو کلیئرنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت کے لیے ایف ڈبلیو نے مختلف مقامات پر ضروری میڈیکل سینٹر اور ریکوری کا بھی بندوبست کر رکھا ہے۔ ایف ڈبلیو او کی کاوشوں کی بدولت قراقرم ہائی وے اب سال بھر ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ روڈ کھلے رہنے کی بدولت پاک چائنہ سیاحت اور تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا