تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی کارروائی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے درجن سے زائد ملازم گرفتار

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 04 دسمبر2024ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کا محکمہ ریونیو میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف صوبائی لیول کا بڑا آپریشن ، گلگت اور استور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے درجن سے زائد ملازم گرفتارکرلئے ۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ریوینیو آفس گلگت سے اب تک نو ملزمان کو جعلی انتقالات کے کیس میں گرفتار کیا ہے جس میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازم جابر خان نائب تحصیلدار، علی رحمان پٹواری، وکیل ملازم ڈی سی افس، یاسر پٹواری اور ذوالفقار ملازم ڈی سی افس کے خلاف (ایف ائی ار) دے کر گرفتاری عمل میں لائی ہے اس کے علاوہ غیب علی شاہ تحصیلدار، پٹواری شاہ خان اور پٹواری رحمان شاہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے ضمانت لیا ہوا ہے جو جلد گرفتار ہوں گے۔

جبکہ ریوینیو گلگت کہ ملازم تحصیلدار لیاقت اب تک مفرور ہیں۔ اسی طرح کے جعلی انتقالات کے کیس میں استور سے بھی اینٹی کرپشن نے اب تک پانچ مرکزی ملزمان کے خلاف ایف ائی ار درج کیا ہے جس میں مرکزی ملزم حاجی فاروق، نائب تحصیلدار ریاض، علی الرحمن پٹواری، نائب تحصیلدار رانا صادق گرفتار ہو چکے ہیں۔ جبکہ عبدالرحمن تحصیلدار اور طاہر انصاری مفرور ہیں۔اسی طرح بلتستان ڈویژن کے اندر بھی 1200 جعلی انتقالات کے کیس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنی انکوائریاں آخری سٹیج پر پہنچائی ہیں اور بہت جلد بلتستان ڈویژن سے بھی ان کالی بھیڑوں کے خلاف ایف ائی ار درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پچھلے ایک سال کے اندر تمام محکموں میں موجود کالی بیڑوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھا ہوا ہے جس پر عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button