تازہ ترین
پاکستان

حماد اظہر، عالیہ حمزہ ودیگر کیخلاف لاہور میں مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شرکت پر 9 مئی مقدمات میں اشتہاری تحریک انصاف رہنما حماد اظہر کے علاوہ عالیہ حمزہ ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں 21 مئی کو ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت پر 9 مئی مقدمات میں اشتہاری تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سمیت عالیہ حمزہ، شیخ امتیاز اور دیگر کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے میں 30 سے 40 نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں اشتہاری حماد اظہر کی جلسے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس گرفتاری کے لیے گئی تاہم حماد اظہر کو اسٹیج سے نیچے لانے کے دوران شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ نے مزاحمت کی۔

درج مقدمے کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کے علاوہ 30 سے 40 پی ٹی آئی کارکرنوں نے بھی مزاحمت کی اور پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑ دی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہر تھانہ سرور روڈ پر درج 9 مئی کے مقدمے میں اشتہاری ہیں تاہم ملزمان مزاحمت کرتے ہوئے حماد اظہر کو چھڑوا کر لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button