ضلع شگر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ سلام کے چہلم کے سلسلے میں جلوس نکالےگئے۔

چھوتورن ،چھورکاہ ،بہا داسو ،اسکولی ،الچوڑی ،گلاب پور ودیگر مقامات پر ماتمی جلوس بر آمد کئے گئے جلوسوں میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی اور مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ سلام اور انکے اصحاب و انصار کو پرسہ دیا ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی شگر شیر احمد نے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کی جلوسوں کے داخلی راستوں میں ضلعی پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی کا انتظام کیا تھا اور مختلف انجمنوں کی جانب سے عزادروں کے لئے خصوصی نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا جگہ جگہ تبرکات اور سبیل لگائی گئی۔
مجالس عزاسے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہاکہ واقعہ کربلا ابدی زندگی کامیاب بنانے کا ایک راستہ ہے جو بھی کربلا والوں کے راستے پر چلے گااس کی آخرت کامیاب ہوگی حضرت امام سجاد علیہ سلام اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے شام کے بازار اور دربار میں خطبات کے زریعے حق و باطل کا فرق واضح کیا اور یزید کے مظالم کو بے نقاب کیا اج معاشرے میں ہمیں حق و باطل کو تمیز کر کے زندگی گزارنے کی ضرورت ہے جہاں بھی حق کا علم بلند ہو حسینی جوان اس پرچم کے ساتھ کھڑے ہو اور باطل ،مظالم کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔
کھرمنگ کے پچاس سے زائد مقامات پر جلوس علم و تعزیے نکالے گئے عزادار سالار شہیدان امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقائے کار کی مظلومیت کی یاد میں سینہ زنی کرتے رہے انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے پولیس کے ساتھ گلگت بلتستان اسکاوٹس کے جوان بھی جلوس و مجالس کی سکیورٹی کے لیے موجود تھے