تازہ ترین
پاکستان

ون ڈے سیریز سے کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر رضوان نے کیا کہا؟

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کی پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو ون ڈے سے ڈراپ کرنے کا جواب سلیکشن کمیٹی ہی دے سکتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور پر پچاس لاکھ روپے جرمانے کا نہیں کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی دباؤ برداشت نہیں کرپاتے۔

یہ پڑھیں: ’’ کیا گارنٹی ہے کھلاڑیوں پر جرمانے آئندہ پاکستان ٹیم کو جتوائیں گے؟‘‘

بنگلادیش سے سیریز کے حوالے سے وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بنگلادیش اپنی سرزمین میں مشکل ٹیم ہے۔ پاکستان ٹیم کی کپتانی مشکل ہے یا آسان کچھ کہہ نہیں سکتے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ قوم کی توقعات ٹیم سے زیادہ ہیں، بہتر نتائج چاہتے ہیں تو وقت دینا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرفامنس میں کمی ہے جو بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button