تازہ ترین
پاکستان

بھارتیوں نے مودی اسٹیڈیم کو اپنی ٹیم کیلیے ’’منحوس‘‘ قرار دے دیا!

احمد آباد (8 مارچ 2026): بھارتیوں نے اپنے وزیراعظم کے نام سے منسوب مودی اسٹیڈیم کو اپنی ٹیم کے لیے پنوتی (منحوس) قرار دے دیا۔

بھارت میں توہم پرستی عام بات ہے اور ہر چیز کو وہم کے ترازو میں تولا جاتا ہے۔ آج احمد آباد میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھی بھارتی شہری اسی توہم پرستی کا شکار ہو گئے ہیں۔

بھارتی شہریوں نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے نام سے منسوب ’’مودی اسٹیڈیم‘‘ کو اپنی ٹیم کے لیے پنوتی (منحوس) قرار دینا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی شائقین کی سوچ بھی کھلاڑیوں جیسی ہی ہے۔ آسٹریلیا سے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد سے مودی اسٹیڈیم کو بھارتی ٹیم کے لیے منحوس سمجھتے ہیں۔

بھارتی شائقین کی اکثریت یہ مانتی ہے کہ مودی اسٹیڈیم ان کے لیے پنوتی ہے۔ ایسا کوئی جادو، ٹونا یا ٹوٹکا کر رکھا ہے کہ اس میدان میں پہنچتے ہی ہماری ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔

دوسری جانب تین سال قبل ورلڈ کپ فائنل سے قبل جس طرح آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے پچ کا معائنہ کیا تھا۔ اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل کیوی کپتان مچل سینٹنر کی اے آئی سے بنی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ جس نے بھارتی شائقین میں ہلچل مچا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button