تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت، پرتشدد احتجاج میں ملوث ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان

گلگت اور سکردو میں پیش آنیوالے حالیہ واقعات میں املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انسداد دہشت گری ایکٹ لگایا ہے۔

آئی جی پولیس نے کہا کہ گلگت اور سکردو میں گزشتہ اتوار کو پیش آنے والے واقعات میں فوجی املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی جبکہ سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کیخلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا تاہم اس معاملے میں اکابرین علما کرام اور شہریوں کا بھرپور تعاون جاری رہا، اب تحقیقات کیلئے اعلی سطح پر کام کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ واقعات سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوئیجس پروسیع پیمانے پرتحقیقات کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button