ضلع گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا پاک فضائیہ کو افغانستان میں شدت پسند طالبان ٹھکانوں پر کامیاب حملے پر خراج تحسین

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے بہترین حکمت عملی سے "آپریشن غضب الحق ” کے نتیجے میں پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث طالبان کے کیمپس پر کامیاب کارروائی کرکے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا ، پوری قوم اس کامیاب آپریشن پر پاک فضائیہ اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ہندوستان ، اسرائیل اور افغانستان مل کر بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت ، افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم پر قوم کو فخر ہے۔پاکستان ہمیشہ زندہ باد











