تازہ ترین
پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے،نگران وزیراطلاعات گلگت بلتستان وائس چانسلرجامعہ قراقرم سے کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے وفد کی ملاقات، یوتھ منٹل ہیلتھ اینڈ ری ہیبلٹیش... انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا پاک فضائیہ کو افغانستان میں شدت پسند طالبان ٹھکانوں پر کامیاب حمل... گلگت میں فرقہ وارانہ مواد پھیلانے پر تین افراد گرفتار سر سبز گلگت بلتستان مہم کے تحت گلگت پریس کلب میں محکمہ زراعت کی جانب سے پھلدار درخت تقسیم امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم، ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، گورنرمہدی شا... گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سولر پینل تقسیم کا منصوبہ شہباز شریف کا خطے کے عوام سے پرخلوص جذبوں کا عم... وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت اکیڈمک پلاننگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی طلبہ کو معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وا...
ضلع گلگت

گلگت میں فرقہ وارانہ مواد پھیلانے پر تین افراد گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس گلگت نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ نفرت، اشتعال انگیزی اور توہین آمیز مواد شیئر کرنے والے عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیاں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مذہبی دل آزاری اور نفرت انگیز مواد کی تشہیر میں ملوث تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مختلف مقامات پر دن بھر کی کارروائیوں کے دوران ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایسے عناصر کی نشاندہی کریں اور معاشرے میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button