ضلع گلگت
پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے،نگران وزیراطلاعات گلگت بلتستان

نگران وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے افغانستان میں شدت پسند عناصر کے ٹھکانوں پر کامیاب کارروائی پر پاک فضائیہ اور افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’آپریشن غضب الحق‘‘کے تحت دہشتگردوں کے خلاف موثر اور بروقت کارروائی سے پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط پیغام ملا ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے –











