تازہ ترین
پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے،نگران وزیراطلاعات گلگت بلتستان وائس چانسلرجامعہ قراقرم سے کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے وفد کی ملاقات، یوتھ منٹل ہیلتھ اینڈ ری ہیبلٹیش... انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا پاک فضائیہ کو افغانستان میں شدت پسند طالبان ٹھکانوں پر کامیاب حمل... گلگت میں فرقہ وارانہ مواد پھیلانے پر تین افراد گرفتار سر سبز گلگت بلتستان مہم کے تحت گلگت پریس کلب میں محکمہ زراعت کی جانب سے پھلدار درخت تقسیم امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم، ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، گورنرمہدی شا... گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سولر پینل تقسیم کا منصوبہ شہباز شریف کا خطے کے عوام سے پرخلوص جذبوں کا عم... وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت اکیڈمک پلاننگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی طلبہ کو معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وا...
ضلع گلگت

وائس چانسلرجامعہ قراقرم سے کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے وفد کی ملاقات، یوتھ منٹل ہیلتھ اینڈ ری ہیبلٹیشن سنٹر قائم کرنے پر اتفاق

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں یوتھ کی مینٹل ہیلتھ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جامعہ قراقرم میں یوتھ مینٹل ہیلتھ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر قائم کرنے کے منصوبے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفد نے وائس چانسلر کو آگاہ کیا کہ یہ سنٹر قائم کرنے کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں ذہنی مسائل کی نشاندہی، ان کی بروقت تشخیص، کاؤنسلنگ، بحالی اور شعور اجاگر کرنا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یونیورسٹی اور کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے درمیان تعاون سے نہ صرف طلبہ بلکہ پورے علاقائی کمیونٹی کو فائدہ پہنچے گا۔

سنٹر کے قیام سے طلبہ، نوجوانوں اور مقامی آبادی کے لیے مفت یا کم خرچ پر ماہر نفسیات، کاؤنسلرز اور بحالی کے پروگرام دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ ورکشاپس اور کمیونٹی آؤٹ ریچ کے ذریعے ذہنی صحت کے بارے میں بیداری پھیلانے پر بھی زور دیا گیا۔

وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہمیشہ سے علاقائی مسائل کے حل میں پیش پیش رہی ہے۔ نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس سنٹر کے قیام سے یونیورسٹی اپنے سماجی ذمہ داری کے فرائض کو مزید بہتر طریقے سے نبھا سکے گی۔کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی نمائندہ ثمینہ نے بھی یونیورسٹی کی قیادت اور تعاون کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ مشترکہ کاوشیں گلگت بلتستان میں ذہنی صحت کے میدان میں ایک نئی تبدیلی کا آغاز ثابت ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button