تازہ ترین
پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے،نگران وزیراطلاعات گلگت بلتستان وائس چانسلرجامعہ قراقرم سے کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے وفد کی ملاقات، یوتھ منٹل ہیلتھ اینڈ ری ہیبلٹیش... انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا پاک فضائیہ کو افغانستان میں شدت پسند طالبان ٹھکانوں پر کامیاب حمل... گلگت میں فرقہ وارانہ مواد پھیلانے پر تین افراد گرفتار سر سبز گلگت بلتستان مہم کے تحت گلگت پریس کلب میں محکمہ زراعت کی جانب سے پھلدار درخت تقسیم امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم، ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، گورنرمہدی شا... گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سولر پینل تقسیم کا منصوبہ شہباز شریف کا خطے کے عوام سے پرخلوص جذبوں کا عم... وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت اکیڈمک پلاننگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی طلبہ کو معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وا...
ضلع گلگت

انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوااور گریجویٹ اسکول اور یونیورسٹی کے گریجویٹ پروگرامز سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں گریجویٹ ایڈمیشن کے عمل کو مزید موثر اور شفاف بنانے، داخلہ پالیسیوں میں بہتری، طلبہ کی رجسٹریشن، داخلہ ٹیسٹ، میرٹ کی تیاری اور دیگر متعلقہ انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر گریجویٹ اسکول، مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، ڈینز اور دیگر انتظامی و تدریسی افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے گریجویٹ سطح پر معیاری تعلیم کے فروغ، تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانے پر زور دیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گریجویٹ سطح پر جدید اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گریجویٹ پروگرامز کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی ضروریات کے مطابق انہیں اپ گریڈ کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے شرکاء کی تجاویز کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ شعبہ جات گریجویٹ ایڈمیشن کے عمل کو بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کریں تاکہ طلبہ کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔واضح رہے کہ قراقرم گریجویٹ سکول سال 2019میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شروع کیاتھا۔

جس کا مقصد اعلیٰ و معیار ی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ابھی تک گریجویٹ سکول سے ایک ہزار طلبہ ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کرکے فارغ التحصیل ہوگئے جبکہ 12سو سے زائد مختلف ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں کورس ورک اور تھیسز کے مراحل میں ہیں۔وائس چانسلرجامعہ قراقرم نے گریجویٹ سکول کے قیام کے مقصد کو برقرار رکھنے کے لیے گریجویٹ اسکول کے فیکلٹی،ہیڈ اور اسٹاف کی ٹیم ورک کوسراہتے ہوئے کہاکہ قراقرم گریجویٹ سکول میں داخلہ ٹیسٹ میں درخواست دہندگان کی بڑھتی ہوئی تعداد گریجویٹ پروگراموں کے معیار پر طلباء اور ان کے والدین کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

وائس چانسلر جامعہ قراقرم کے وژن کے تحت اسکول کے نتائج نے یونیورسٹی اور فیکلٹی کی تحقیقی پیداواری صلاحیت اور اثرات کو بھی بہتر بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button