تازہ ترین
سر سبز گلگت بلتستان مہم کے تحت گلگت پریس کلب میں محکمہ زراعت کی جانب سے پھلدار درخت تقسیم امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم، ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، گورنرمہدی شا... گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سولر پینل تقسیم کا منصوبہ شہباز شریف کا خطے کے عوام سے پرخلوص جذبوں کا عم... وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت اکیڈمک پلاننگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی طلبہ کو معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وا... اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا تحصیلدار ہیڈ کوارٹر، مجسٹریٹس اور بلدیہ پولیس فورس کے ہمراہ س... بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان نوپورہ بسین اور کارگاہ میں غیر قانونی مائننگ پر دفعہ 144 نافذ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5ڈگری زائد ریکارڈ،گلاف الرٹ جاری گلگت،نوپورہ بسین، کارگاہ میں غیر قانونی مائینگ پر تعزیرات پاکستان دفعہ 144کے تحت پابندی عائد
ضلع گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی طلبہ کو معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز،انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کو قومی اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کے آئی یوپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔ اجلاس میں سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز، شعبہ سول انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے پروگراموں کی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی طلبہ کو معیاری اعلیٰ تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایکریڈیٹیشن کے عمل سے نہ صرف پروگراموں کی کوالٹی یقینی بنے گی بلکہ گریجویٹس کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بہتر روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ جامعہ قراقرم ملک عزیز بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی اور انسانی وسائل کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ اقدام علاقے کے نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور یونیورسٹی کی جانب سے معیاری تعلیم کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔وائس چانسلر نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ایکریڈیٹیشن کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے جو طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے خوش آئند ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button