ضلع گلگت
گلگت،نوپورہ بسین، کارگاہ میں غیر قانونی مائینگ پر تعزیرات پاکستان دفعہ 144کے تحت پابندی عائد

اسسٹنٹ کمشنر و سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)عادل علی نے نوپورہ بسین، کارگاہ میں غیر قانونی مائینگ پر تعزیرات پاکستان دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔
پابندی عوامی مفاد عامہ کے تحت لگادی ہے واضح رہے گزشتہ روز نوپورہ بسین سے تعلق رکھنے والے جوان مائیننگ کے دوران پاوں پھسلنے کے باعث جان بحق ہوئے تھے ۔ سب ڈویژنل مجسٹرہٹ گلگت عادل علی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ پابندی کی پاسداری کریں ، خلاف ورزی نہ کریں ، بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے پابندی سے متعلق بسین تھانہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کردی گئیں ہیں ۔











