تازہ ترین
اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا تحصیلدار ہیڈ کوارٹر، مجسٹریٹس اور بلدیہ پولیس فورس کے ہمراہ س... بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان نوپورہ بسین اور کارگاہ میں غیر قانونی مائننگ پر دفعہ 144 نافذ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5ڈگری زائد ریکارڈ،گلاف الرٹ جاری گلگت،نوپورہ بسین، کارگاہ میں غیر قانونی مائینگ پر تعزیرات پاکستان دفعہ 144کے تحت پابندی عائد بنگلہ دیش نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کا آغاز، سخت قوانین نافذ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا بنوں حملے میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا ... گلگت بلتستان میں اسپرنگ ٹری پلانٹیشن ڈرائیو 2026 کے تحت 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر ماہ صیام میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،اسسٹنٹ کمشنرگلگت گلگت، کارگاہ نالہ میں مائیننگ خونی بن گیا ،دس دنوں کے اندر2نوجوان جان بحق
ضلع گلگت

نوپورہ بسین اور کارگاہ میں غیر قانونی مائننگ پر دفعہ 144 نافذ

 اسسٹنٹ کمشنر و سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے نوپورہ بسین اور کارگاہ کے علاقوں میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 144 کے تحت فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری ہوگا اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی مائننگ کی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ اقدام عوامی مفاد کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوپورہ بسین سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان مائننگ کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ عادل علی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ عائد کردہ پابندی کی مکمل پاسداری کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تھانہ بسین اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری احکامات جاری کر دئیے ہیں تاکہ علاقے میں غیر قانونی مائننگ کی روک تھام کو مؤثر بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button