بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان

نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ہمیشہ سے مختلف مکاتبِ فکر اور مذاہب کے ماننے والوں کا پرامن خطہ رہا ہے جہاں بھائی چارہ، رواداری اور باہمی احترام کی روشن مثالیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرتی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی ناگزیر ہے۔گلگت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور ایک دوسرے کے مقدسات کے احترام انتہائی ضروری ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان مذہبی رواداری کے فروغ اور نفرت انگیز رویوں کی حوصلہ شکنی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے علما، مشائخ، سماجی رہنماؤں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں محبت، برداشت اور احترام کا پیغام عام کریں اور اختلافات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی روایت کو مضبوط بنائیں۔











