تازہ ترین
بنگلہ دیش نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کا آغاز، سخت قوانین نافذ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا بنوں حملے میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا ... گلگت بلتستان میں اسپرنگ ٹری پلانٹیشن ڈرائیو 2026 کے تحت 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر ماہ صیام میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،اسسٹنٹ کمشنرگلگت گلگت، کارگاہ نالہ میں مائیننگ خونی بن گیا ،دس دنوں کے اندر2نوجوان جان بحق پاک نیوزی لینڈ میچ منسوخ، پاکستان اب کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سربراہی میں کوالٹی ایشورنس پر اہم اجلاس کاانعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں وائلڈ لائف فوٹوگرافی کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد نگران وزیراعلی گلگت بلتستان کا بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپ... نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا بنوں حملے میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا ...
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں اسپرنگ ٹری پلانٹیشن ڈرائیو 2026 کے تحت 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر

سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات، پارکس اینڈ ماحولیات گلگت بلتستان وحید شاہ نے موسم بہار کی شجر کاری مہم 2026 کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں سرسبز رقبے میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنے خطاب میں سیکرٹری نے محکمہ کے وژن، مشن اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ترتیب دی گئی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پائیدار جنگلاتی نظم و نسق، جنگلی حیات کے تحفظ، قدرتی پارکس کی حفاظت اور مقامی کمیونٹی کی فعال شمولیت کو انتہائی اہم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی کاوشیں، جدید منصوبہ بندی اور مضبوط شراکت داری ہی گلگت بلتستان کے قدرتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہیں۔یہ اہم منصوبہ Upscaling Green Pakistan Project کے تحت مالی معاونت سے مکمل کیا جائے گا، جس کا مقصد جنگلاتی رقبے میں اضافہ، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور ایک سرسبز، صحت مند اور مضبوط گلگت بلتستان کی تشکیل ہے تاکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button