ضلع گلگت
نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا بنوں حملے میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یاد محمد نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں قوم کے بہادر سپوت لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔











