گلگت بلتستان؛ ہنزہ میں زلزلوں کی جانچ و تجزیئے کیلئے نئی سیسمک آبزرویٹری نصب

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں کم شدت کے زلزلوں کی جانچ اور تجزیے کیلئے نئی سیسمک براڈبینڈ آبزرویٹری نصب کر دی جس سے کم شدت والے زلزلے کے واقعات کا حقیقی وقت میں پتا لگاجائے اور تفصیلی تجزیہ بھی کیا جاسکے۔ اس سے قبل گلگت، اسکردو اور چلاس میں 3 سیسمک اسٹیشنز کام کر رہے ہیں تاہم شمالی علاقوں میں کوریج محدود تھی،جس میں مزید توسیع کی ضرورت تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کی وادی چپورسن میں دھماکوں سیمشابہہ آوازوں اور ہلکے جھٹکوں کی حالیہ اطلاعات کے دوران مذکورہ خطے میں زلزلے کی نگرانی مضبوط بنائی گئی ہے۔حکام کے مطابق محکمہ موسمیات نے کمپری ہینسوسیسمٹیکٹونک اسسمنٹ رپورٹ آن چیپورسن ویلی اینڈ سراونڈنگ ایریاز گلگت بلتستان کے عنوان سے ایک جامع تکنیکی مطالعے کو بھی حتمی شکل دی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رپورٹ کو باضابطہ طور پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کیساتھ باضابطہ طور پر شئیر کیا گیا ہے، تاکہ مربوط تیاری اور باخبر منصوبہ بندی کی سہولیات کو ممکن بنایا جاسکے۔











