تازہ ترین
پاکستان

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا عمان کو جیت کے لیے 226 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں سری لنکا نے عمان کو جیت کے لیے 226 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 16 میچ پالیکیلے گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ عمان نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا اور کمیل مشارا نے اننگ کا آغاز کیا۔ تاہم مشارا کو 8 رنز کے انفرادی اسکور پر جے اوڈاڈرا نے بولڈ کر دیا جب کہ نسانکا کو 42 کے مجموعی اسکور پر سفیان محمود نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا ہے۔

تیسری وکٹ کے لیے کوشل مینڈس اور پون رتھنائیکا نے درمیان 97 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ بنی۔ تین سے پانچ نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی۔

کوشل مینڈس (61)، پون رتھنائیکا (60) اور کپتان دسون شناکا (50) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button