تازہ ترین
پاکستان

صاحبزادہ فرحان لمبا اسکور کیوں نہیں بنا پارہے؟ شاہد آفریدی نے کامیابی کا فارمولا بتادیا

پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل صاحبزادہ فرحان کو اہم مشورہ دیا ہے۔نجی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان بہت زبردست فارم میں ہے وہ بہت ہی زبردست کھیل رہا ہے، صائم یا فرحان ان دونوں میں سے ہمیں ایک چاہیے جو رنز کرے اور 6 اوورز کا فائدہ پاکستان ٹیم کو پہنچائے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان عام طور پر بہت اچھا اسٹارٹ کرتا ہے مگر وہ لمبے اسکور کی طرف وہ جا نہیں پارہا، میں دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ یہ بچہ پاکستان کو اتنے میچز جتوا سکتا ہے کہ میں بتا نہیں سکتا۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ گیم چینجر پلیئر بن سکتا ہے، زیادہ تر میچز جس میں پاکستان کی جیت ہوگی یہ بچہ مین آف دی میچ بن سکتا ہے، یہ شاید اپنے آپ کو سمجھ نہیں پارہا۔

انھوں نے کہا کہ اس کے ذہن میں بہت ساری چیزیں گھوم رہی ہوتی ہیں، اس کی بیٹنگ سے مجھے لگ رہا ہوتا ہے کہ بس یہ چاہ رہا ہوتا ہے کہ مجھے کوئی ٹانگ پر بال کردے اور میں اس ایریا میں شاٹ مار دوں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ہر اس طرح کی بال کےلیے تیار ہوتا ہے، اس کے پاس ہر شاٹ کی ہے اور وہ ایسا پلیئر ہے کہ ہر ایریا میں چھکا چوکا مار سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button