تازہ ترین
وزیرِاعظم پاکستان کا تاریخی اقدام، گلگت بلتستان کے عوام کو مفت سولر پینلز فراہم کرنے کیلئے شروع کیا ... گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سرمایہ کاری کو فروغ دینا لازمی ہے،... صحافیوں کے لیے ایکریڈیشن کارڈز کا اجراء تاریخی اقدام ہے: گلگت پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس سابق گورنر ، سابق وزیر اعلیٰ سمیت گلگت بلتستان کے سیاسی رہنمائوں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ کی افغانستان کو شکست محمد حفیظ پہلے سلمان علی آغا کی کپتانی سے متعلق کیا رائے رکھتے تھے؟ آئی سی سی کا آج ہنگامی اجلاس، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام لاہور پہنچ گئے ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا نہ ہوا تو کیا ہوگا؟ دانش سکولز کا قیام خطہ کے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، گورنرگلگت بلتس...
ضلع گلگت

وزیرِاعظم پاکستان کا تاریخی اقدام، گلگت بلتستان کے عوام کو مفت سولر پینلز فراہم کرنے کیلئے شروع کیا گیا

 چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِاعظم پاکستان کے مفت سولر پینل پروگرام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیرِاعظم پاکستان کا یہ تاریخی اقدام گلگت بلتستان کے عوام کو مفت سولر پینلز فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔اس پروگرام کا مقصد صاف اور پائیدار توانائی کو فروغ دینا، روایتی توانائی کے ذرائع پر انحصار کم کرنا اور علاقے میں جاری لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔

اجلاس میں مزید آگاہ کیا گیا کہ اس پروگرام کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل گزشتہ شب رات 9 بجے سے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔ اہل افراد درج ذیل سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں:www.solar.pmrugb.gov.pkاس کے علاوہ شہری اپنی سہولت کے لیے اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر (DC) یا اسسٹنٹ کمشنر (AC) کے دفاتر میں بھی رجسٹریشن اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پروگرام کے نفاذ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور عوامی آگاہی مہم کو مثر انداز میں چلایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس اہم منصوبے سے مستفید ہو سکیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button