سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ کی افغانستان کو شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ نے دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو شکست دے دی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 13 واں میچ گروپ ڈی کی ٹیموں کے درمیان بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا ہے۔افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ پروٹیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
پروٹیز کی جانب سے کپتان ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگ کا آغاز کیا۔ تاہم 12 کے مجموعی اسکور پر ایڈن مارکرم 5 کے انفرادی اسکور پر فضل حق فاروقی نے کیچ آؤٹ کرا کے پویلین بھیج دیا۔دوسری وکٹ کے لیے کوئنٹن ڈی کاک اور ریان ریکلٹن نے 112 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ اس موقع پر 126 کے مجموعی اسکور پر نصف سنچری اسکور کر کے ڈی کاک 59 رنز پر افغان کپتان راشد خان کی وکٹ بن گئے۔اسی اوور میں راشد خان نے ریان رکلٹن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ بنایا۔ پروٹیز بیٹر نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ اس شاندار اننگ میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ڈیوالڈ برویس 23 اور ڈیوڈ ملر ناقابل شکست 20 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹرز رہے۔
افغانستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر عظمت اللہ عمر زئی رہے، جنہوں نے 41 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کپتان راشد خان نے 28 رنز کے عوض دو شکار کیے۔ ایک کھلاڑی کو فضل اللہ فاروقی نے آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ میگا ایونٹ میں دوسرا میچ ہے۔ جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دی جب کہ افغانستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں سے ہرایا۔
آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ 14 واں میچ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان کولمبو میں جب کہ 15 واں میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بھارت میں کھیلا جائے گا












