تازہ ترین
پاکستان

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں افغانستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو چوتھا میچ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان اور رحمان اللہ گرباز نے اننگ کا آغاز کیا ہے۔آج میگا ایونٹ کے مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ اور نیپال بھارت کے وانکھیڈے اسٹیڈم میں مدمقابل ہوں گے جب کہ شریک میزبان سری لنکا اور آئرلینڈ کا مقابلہ کولمبو میں ہوگا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی روز تین میچز ہوئے۔ پاکستان نے نیدر لینڈ کو، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو جب کہ میزبان بھارت نے امریکا کو شکست دے دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button