تازہ ترین
ضلع گلگت

دانش سکولز کا قیام خطہ کے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، گورنرگلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نےکہا ہے کہ دانش سکولز کا قیام خطہ کے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، خصوصاً ان طلبہ کے لیے جو جغرافیائی طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر دانش سکولز پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے تاہم اسکردو کیمپس پر تاحال عملی کام کا آغاز نہیں ہو سکا،انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کریں تاکہ سکردو کیمپس پر تعمیراتی کام ترجیحی بنیادوں پر فوری شروع کیا جا سکے۔گورنر سید مہدی شاہ نے کہا کہ دانش سکولز نہ صرف طلبہ وطالبات کو تعلیمی طور پر بااختیار بنائیں گے بلکہ خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گے۔انہوں نےگلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلیم کے شعبے میں مسلسل سرپرستی اور قیادت کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button