ضلع گلگت
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد نے اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
نگران وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم سازش ہے۔ نگران وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائینگے۔











