تازہ ترین
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ... نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دھماکے کی مذمت گلگت بلتستان ،عوام کیلئے مفت سولر پینلز سکیم ،محکمہ واٹر اینڈ پاور اور نیٹکو کے درمیان معاہدہ طے پاگ... حافظ حفیظ الرحمن کی ترلائی امام بارگاہ میں خود کش حملے کی مذمت ڈرائیورزاپنا ڈرائیونگ لائسنس ،گاڑی کے تمام قانونی کاغذات ہمہ وقت ساتھ رکھیں،صدر ڈرائیور یونین گلگت ب... حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد
ضلع گلگت

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دھماکے کی مذمت

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اپنے مذموم مقاصد کیلئے بے گناہ شہریوں کو شہید کررہے ہیں۔ جاری بیان میں نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ان ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں آپس کے ہر قسم کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام باشعور اور محب وطن ہیں۔ میری گلگت بلتستان کے عوام سے بھی اپیل ہے کہ امن کے خلاف ہر قسم کی سازش کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اتحاد و اتفاق اور بھائی چارگی کا مظاہرہ کریں۔اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں اور گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے والوں کی نشاندہی کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ گلگت بلتستان اور ملک کے خلاف ہونے والے تمام سازشوں کا مل کر مقابلہ کریں اور دشمن کے سازشوں کو سمجھتے ہوئے ان ناپاک سازشوں کو ناکام بنائیں۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلی نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کی بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button