تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان، جسٹس (ر) یار محمد نے کہا ہے کہ حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی، ہم ہر سطح اور ہر محاذ پر تحریکِ آزادی کشمیر کی بھرپور حمایت کو اپنا دینی، اخلاقی اور ایمانی فریضہ سمجھتے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اپنے دور گلگت بلتستان کے موقع پر ان سے ملاقات کی۔

حریت رہنما زاہد صفی نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات کی غیور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپریشن ‘‘بنیان المرصوص’’ کے بعد بھارت کی عالمی سطح پر بے انتہا رسوائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 5 فروری، یومِ یکجہتی کشمیر دراصل تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ہم ہر حال میں متحد اور یکسو ہو کر تحریکِ آزادی کشمیر کو جاری رکھیں گے اور اسے اس کے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

نشست میں گلگت بلتستان کابینہ کے اراکین بشمول وزیر داخلہ ساجد علی بیگ، وزیرِ آب ممتاز حسین، وزیرِ خوراک میر داد، وزیرِ تعلیم بہادر علی خان، مشیرِ زراعت عبدالحکیم، وزیرِ اطلاعات غلام عباس، وزیرِ صحت ڈاکٹر نیاز اور وزیرِ ایل جی اینڈ آر ڈی انجینئر الطاف بھی موجود تھے۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مظفرآباد میں منعقدہ کی جانے والی ریلی کے سلسلے میں مختلف دینی مدارس کا درہ کیا ۔

وفد میں منظور احمد شاہ اور مشتاق السلام شامل تھے۔ وفد نے مدرسہ اٴْمّ القریٰ کے مہتمم اور معزز اساتذ کرام سے ملاقات کی اور کل5 فروری کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیرِ اہتمام ہونے والے پروگرام میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔وفد نے مدرسہ گیلانیہ (جی پی او چوک) ، مدرسہ برکاتیہ کے مہتممین سے بھی ملاقات کرتے ہوئے انہیں 5 فروری کے پروگرام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔مدارس کے مہتممین اور اساتذ کرام نے وفد کی آمد کو سراہتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ریلی م میں بھرپور شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button