تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وزیر داخلہ کو درخواست دائر کردی

 گلگت یوتھ کے مختلف صدور کی جانب سے نگراں وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ کو غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل اور پاسپورٹ کے اجرا کے معاملے پر شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کے لیے باقاعدہ درخواست پیش کر دی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیر قانونی دستاویزات کے اجرا سے نہ صرف مقامی شہریوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں بلکہ یہ معاملہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے بھی سنگین نوعیت اختیار کر سکتا ہے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ مکمل اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جس پر وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے فورا متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس حساس معاملے کی جامع اور غیر جانبدار انکوائری عمل میں لائی جائے اور اگر کسی بھی سطح پر بے ضابطگی یا کوتاہی ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی بالادستی اور عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button