ستان حکومت نے 28 کروڑ فنڈز سرنڈر اور 12 کروڑ 57 لاکھ روپے محکمہ صحت کو جاری کر دیے

گلگت بلتستان حکومت نے 28 کروڑ سے زائد فنڈز سرنڈر اور 12 کروڑ 57 لاکھ روپے محکمہ صحت کو جاری کر دیے۔ گلگت بلتستان حکومت کے محکمہ خزانہ نے مالی سال 2025-26 کے دوران مختلف محکموں کے بجٹ سے فنڈز سرنڈر کرنے اور محکمہ صحت کو تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی منظوری سے مختلف محکموں اور ان کے ذیلی دفاتر کے سفری الاؤنس، پی او ایل چارجز، ٹرانسپورٹ کی مرمت اور ڈی ایچ کیوز کی آپریشنلائزیشن کی مد میں مختص بجٹ سے 10 فیصد کٹوتی اور بچت کے تحت مجموعی طور پر 28 کروڑ 2 لاکھ 6 ہزار روپے سرنڈر کر کے سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ ایک علیحدہ فیصلے کے تحت محکمہ خزانہ کے سب ہیڈ سے 12 کروڑ 57 لاکھ 70 ہزار روپے محکمہ صحت گلگت بلتستان کو بطور تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، یہ رقم چیف منسٹر ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے تحت جون 2026 تک علاج معالجے کی سہولیات کی بحالی کے لیے استعمال کی جائے گی، تاہم فنڈز کے استعمال کو تمام قانونی اور مالی ضابطوں کی تکمیل سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔چیف منسٹر ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے گلگت بلتستان کے مستحق مریضوں کا علاج گزشتہ کئی دنوں سے فنڈز کی کمی کی وجہ سے تعطل کا شکار تھا تاہم اب ضمنی گرانٹ کے جاری ہونے کے بعد یہ مسلہ حل ہوگیا ہے اور اس فنڈز کے ذریعے علاج معالجہ کرانے والے مریضوں نے سکھ کا سانس لیا ہے










