ضلع گلگت
گلگت بلتستان، پشاور و گردونواح میں 5.8شدت کا زلزلہ، 1شخص جاں بحق،متعدد زخمی

گلگت بلتستان،پشاور اور گردونواح میں 5.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے سے ہنزہ کے دور افتادہ علاقے چیرسن میں مکانات کو نقصان پہنچا،لینڈ سلائڈنگ سے رابطہ سٹرکیں بندہوگئی،زلزلے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے،جبکہ درجن سے زائد رہائشی مکانات اور مویشیوں کے باڑوں کو نقصان پہنچا۔










