ضلع گلگت
ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان نے فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت محکمہ خوراک کے افسران کو ریجنل لیول پر انسپکٹرز کے اختیارات تفویض کر دیئے

ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان و فوڈ سیفٹی آفیسر محمد جعفر نے فوڈ ایکٹ 2022 کے سیکشن 15 اور 16 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ خوراک کے افسران اور آفیشلز کو ریجنل لیول پر انسپکٹرز کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں۔
محکمہ خوراک/فوڈ کنٹرولر گلگت بلتستان کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات کیے گئے یہ انسپکٹرز ریجنل اور ضلعی سطح پر ریسٹورنٹس، اشیائے خوردونوش کی مارکیٹوں، فلور ملز اور بازاروں میں مضر صحت اشیاء کے خلاف کارروائی کریں گے جبکہ صفائی ستھرائی کے عمل کی نگرانی کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو حفظان صحت سے متعلق معیاری فوڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کریں گے۔










