’بابر اور رضوان کو ٹی 20 کرکٹ میں اپنی اہلیت پر سوچنے کی ضرورت ہے

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹ میں اپنی اہلیت پر سوچنے کی ضرورت ہے۔سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنے تجربات کی روشنی میں بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو آج کی کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی شہرت یا تجربے کے بجائے کارکردگی اور نتائج پر توجہ دیتے ہیں۔سابق کرکٹرز نے کہا کہ کھلاڑیوں کو لیگز اور انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے، آج صرف بڑے نام کامیابی کو یقینی نہیں بناتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سڈنی سکسرز کے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں اسٹیو اسمتھ نے بابر کے شاٹ پر رن لینے سے انکار کردیا تھا۔
بابر اعظم اسٹیو اسمتھ کے رن نہ لینے پر ناخوش تھے اور آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈ ی لائن کو بیٹ مار کر ناگواری کا اظہار بھی کیا۔












