پاکستان
شبِ معراج انسانیت کو صراطِ مستقیم پر چلنے اور اتحاد کا درس دیتی ہے، نگران وزیراعلیٰ جی بی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یاد محمد نے شب معراج کے حوالے سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ شب معراج میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت پر کائنات کے پوشیدہ رازظاہر کئے اور یہ سبق دیا کہ صراط مستقیم پر چل کر اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کی جاسکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں ہمیں سیدھا اور صحیح راستہ دکھانے کے لیے نبی پاکﷺکی ذات پاک کی زندگی کا عظیم نمونہ ہمیں تحفے کے طور پر عطاء فرمایا جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم آہنگی، برداشت اور اتحاد کو فروغ دے کر ہم دینی اور دنیاوی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنے اور شب معراج کی بابرکت سعاعتوں میں اپنے علاقے، ملک اور پوری اُمت مسلمہ کے لیے امن،ترقی اور خوشحالی کے لیے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعاؤں کا موقع ہے۔












