تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت ،ایڈیشنل ایس پی غلام رسول کی زیرِ صدارت ہفتہ وار اردلی روم، پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے گئے

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس گلگت غلام رسول (PSP) کی زیرِ صدارت ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔اردلی روم میں ضلع گلگت کے مختلف تھانوں، سارگن لائن، ٹریفک برانچ اور ڈی پی ایل سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی اور اپنے درپیش مسائل و امور ایڈیشنل ایس پی کے سامنے پیش کیے۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی غلام رسول (PSP) نے پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور اہلکاروں کے مسائل کا بروقت اور منصفانہ حل ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی عزتِ نفس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے ہی ایک مضبوط، منظم اور مؤثر پولیس فورس تشکیل دی جا سکتی ہے۔ایڈیشنل ایس پی نے مزید کہا کہ عوامی خدمت پولیس فورس کا اصل نصب العین ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور بھرپور لگن کے ساتھ ادا کریں۔\378

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button