تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

قومی بیانئے کی موثر تشکیل ،منفی پروپیگنڈے کی روک تھام کے لیے منظم، جامع ،مضبوط لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ، نگران وزیر اطلاعات گلگت

نگران وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس نے حکام کو اطلاعات شعبے میں مزید بہتری لانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے اور عوامی مفاد سے متعلق منصوبوں میں تیزی لانے پر زور دیا ہے۔بدھ کو نگران وزیر اطلاعات نے محکمہ اطلاعات کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری اطلاعات حاجی ثنا اللہ نے انہیں محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم خان سمیت محکمے کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

بریفنگ کے دوران محکمہ اطلاعات کے جاری اور آئندہ منصوبوں، مختلف ترقیاتی اقدامات ، ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں پیشرفت اور مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریف کیا ۔ نگران وزیر نے محکمے کی جاری کاوشوں کو سراہا اور اطلاعات کے شعبے میں مزید بہتری لانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے اور عوامی مفاد سے متعلق منصوبوں میں تیزی لانے پر خصوصی زور دیا ۔انہوں نے اس موقع پر ہدایت جاری کی کہ قومی بیانئے کی موثر تشکیل اور منفی پروپیگنڈے کی روک تھام کے لیے ایک منظم، جامع اور مضبوط لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ عوام تک درست اور مثبت معلومات بروقت پہنچائی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button