محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ صوبے کے انفراسٹرکچر اور تعمیر وترقی کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے، نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ صوبے کے انفراسٹرکچر اور تعمیر وترقی کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ منصوبوں کی تعمیر میں پی سی ون کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ نقاص PC-1 بننے کے عمل کو ختم کیا جاسکے اور مفاد عامہ کے منصوبے التواء کا شکار نہ اور غیر ضروری رویژن کی ضرورت نہ پڑے اور خزانے پر غیر ضروری بوجھ کو بھی روکا جاسکے۔ٹارگٹڈ منصوبوں کے ٹائم لائنز کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے۔ مختلف محکموں کے زیر التواء (سک) منصوبوں کی وجہ سے قومی خزانے کو کافی نقصان پہنچا ہے، مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ جامعہ پالیسی مرتب کرے اور مانیٹرنگ کا سسٹم وضع کرے۔
ایسی شفاف پالیسی بنائی جائے جس سے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت آئے اور قومی خزانے کا ضیاع نہ ہو۔محکمے میں جزاء و سزاء اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی منصوبے خصوصاً شاہراہ نگر، داریل تانگیر ایکسپریس وے، استور ویلی روڈ، شغرتھنگ استور شاہراہ، ہنزہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم جیسے اہم منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب برتا جائے اور بروقت ان منصوبوں کو مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔نگران وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کو ہدایت کی کہ صوبے کے سنو باؤنڈ ایریاز (برف باری والے علاقوں) میں بڑی آبادی رہائش پذیر ہے جن کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنوباؤنڈ ایریاز (برف باری والے علاقوں) تک رسائی ممکنہ حدتک برقرار رکھا جائے اس سلسلے میں محکمہ درکار وسائل کو وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور اقدامات کرے۔نگران وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی کے تحت مکمل کئے جانے والے منصوبوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔










