ضلع گلگت
نگران حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،جسٹس (ر)یار محمد

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد نے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات انتہائی اہم محکمہ ہے۔ نگران حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود او راخباری صنعت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔محکمے کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے گی ۔ صحافیوں کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام خوش آئند ہے جس پر بہتر انداز میں عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ نگران وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا نے بہت سی چیز وں کو تبدیل کیا ہے، ہمیں سوشل میڈیا کے مثبت ا ستعمال کو یقینی بنانے پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلی کو صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔










