سیاچن کے قریب انتہائی افسوسناک حادثے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید

سیاچن کے قریب انتہائی افسوسناک حادثے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاہی سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔ برف ہٹانے کا آپریشن کیپٹن اسمد کی زیر نگرانی ہورہا تھا کہ 3جنوری کی رات دو بجے آپریشن کے دوران برف کا تودہ گرا۔تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاسی سمیت تین افراد شہید ہوگئے جن میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسٰی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28سالہ کیپٹن اسمد کا تعلق لاہور اور سپاہی رضوان کا تعلق اٹک سے تھا جبکہ شہید مشین آپریٹر شہری عیسیٰ کا تعلق استور سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سخت کوششوں کے بعد تینوں افراد کو تودے کے نیچے سے نکال لیا گیا تھا، کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اورمشین آپریٹر عیسٰی کی حالت خراب تھی اور تینوں شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افراد نے خراب موسم میں فورسز کی آپریشنل نقل و حرکت کیلئے آپریشن کے دوران جان کی قربانی دی۔










