ضلع گلگت
گلگت کونو داس، تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار، سرکاری اراضی واگزار

اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کی نگرانی میں کونو داس گلگت کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا جبکہ حفاظتی دیوار گرا کر سرکاری اراضی کو واگزار کرا لیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کارروائی کے ذریعے لینڈ مافیا کو لگام دی جا سکے۔انہوں نے قابضین کو دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ وہ ازخود غیر قانونی تعمیرات ختم کر دیں اور انتظامی رٹ کو چیلنج کرنے سے گریز کریں۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے اور عوامی مفاد اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔










