ْگلگت،نادراکے اشتراک سے شروع اسلحہ لائسنس کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے پراجیکٹ کا افتتاح

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے NADRAکے اشتراک سے شروع کیے جانیو الے اسلحہ لائسنس کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان اور نادرا کی جانب سے ہتھیاروں کے لائسنس پروجیکٹ (اے ایل پی جی بی)کے زریعے اسلحہ لائسنسز کے اجرا کے نظام جدید بنایا جا رہا ہے۔تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد، سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر حمید علی، ایکٹنگ ہیڈ آر ایچ او نادرا جی بی نے بھی شرکت کی ۔ اے ایل پی جی بی گلگت بلتستان میں لائسنسوں کے اجرا کے طریقہ کار کو شفاف اور جدید بنائے گا، جس سے عوام کو محفوظ، تیز اور شفاف سروس ملے گی۔پائلٹ مرحلے میں گلگت، سکردو اور دیامر کے نادرا آفسز فعال ہوں گے ۔درخواست دہندگان پہلے ای سہولت فرنچائز پر نادرا فیس جمع کرانے کے بعد متعلقہ نادرا آفس میں بائیو میٹرک توثیق اور ڈیٹا انٹری کروائیں گے۔ ڈیٹا ڈپٹی کمشنر یا ہوم آفس سے ڈیجیٹل منظوری کے بعد سرکاری فیس جمع کرانے پر لائسنس کارڈ جاری ہو جائے گا ،یہ سلسلہ عوام کی سہولت کو ترجیح دیتا ہے۔ اس تقریب میں لائسنسنگ کے جدید نظام کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروجیکٹس NADRAناصر یوسف نے تفصیلی بریفنگ دی ۔










