تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں منعقد کیے جائیں گے، شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں منعقد کیے جائیں گے۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق اس سلسلے میں گلگت بلتستان بھر میں انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، تصدیق اور درستگی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔عوام الناس رواں ماہ کے اختتام تک ان ڈسپلے سینٹرز میں جا کر اپنے ووٹ کا اندراج، کوائف کی تصدیق اور ضروری درستگی کروا سکتے ہیں۔شہری اپنے ووٹ کے اندراج اور متعلقہ ڈسپلے سینٹر کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8301 پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔مزید برآں، فارم کے حصول اور رہنمائی کے لیے دفترِ ضلعی الیکشن کمشنر/رجسٹریشن آفیسر یا متعلقہ ڈسپلے سینٹر انچارج سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے خطے کے تینوں ڈویژنز میں ضلع کونسلز، میونسپل کارپوریشنز، تحصیل کونسلز، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی حد بندی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ان کمیٹیوں کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو کنوینئر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کو ممبران مقرر کیا گیا ہے، جو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اپنے اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈسپلے سینٹرز میں ووٹر لسٹوں کی درستگی کا عمل بلدیاتی اور جنرل دونوں انتخابات کے لیے جاری ہے، لہٰذا تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنے متعلقہ وارڈ میں ووٹر لسٹ کی جانچ کریں اور کسی بھی قسم کی غلطی کی بروقت درستگی کرائیں۔ووٹرز موبائل میسج کے ذریعے بھی اپنی تفصیلات چیک کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت) کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عوام کی سہولت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور امید ہے کہ عوام ان ڈسپلے سینٹرز سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے جمہوری حق کو یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button