تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

اگر بھارت ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو ہمیں بھی شوق نہیں، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر بھارت کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہہ دیا کہ تعلقات برابری کی بنیاد پر ہی ہوں گے۔ اگر بھارت کھیل کے میدان میں ہاتھ نہیں ملانا چاہتا، تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 2026 شاندار اور جاندار ہوگی۔ وسیم اکرم کو پی ایس ایل کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ دو نئی ٹیموں کے لیے 8 جنوری کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں تاریخی بولی لگے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اس سال ملتان سلطانز کے معاملات پی سی بی خود دیکھے گا۔ اگلے سال کسی سابق کرکٹر کو معاملات سونپے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جونیئر کرکٹ پر بہت کام کر رہے ہیں جس کا نتیجہ سب سے کے سامنے ہے۔ قومی ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ کا تقرر جلد ہو جائے گا۔واضح رہے کہ رواں برس سینئر مینز ایشیا کپ میں بھارت کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا شروع ہونے والا سلسلہ غلط روایات قائم کرتا ہوا اب تک جاری ہے اور حال ہی میں جونیئر ایشیا کپ میں بھی بھارتی کرکٹرز نے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button