تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

انگلینڈ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی ایشیز سیریز سے باہر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن بائیں ہیم اسٹرنگ کی انجری کی وجہ سے آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق ایٹکنسن کو یہ انجری میلبرن میں چوتھے ٹیسٹ کی آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران ہوئی، جہاں وہ اپنا پانچواں اوور مکمل کرنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے ایم سی جی میں چوتھے ایشیز ٹیسٹ کو چار وکٹوں سے جیت کر آسٹریلیا میں 15 سال بعد پہلی ٹیسٹ کامیابی حاصل کی تھی۔ای سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پانچویں ٹیسٹ کے لیے ایٹکنسن کا کوئی متبادل نہیں بلایا جائے گا, سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 3-1 کی برتری حاصل ہے۔ ایٹکنسن سے قبل مارک ووڈ اور جوفرا آرچر بھی انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button