تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے رام گھاٹ بونجی میں 2,516 ایکڑ آبپاشی و زمین آبادکاری منصوبے کا افتتاح کر دیا

 چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے ETI-GB پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے رام گھاٹ آبپاشی اور زمین آبادکاری منصوبے کا بونجی، ضلع استور میں باضابطہ افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے اکنامک ٹرانسفارمیشن انیشی ایٹو گلگت بلتستان (ETI-GB) نے محکمہ واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن اور مقامی سکیم مینجمنٹ ٹیم کے اشتراک سے مکمل کیا ہے۔منصوبے کے تحت 2,516 ایکڑ (20,128 کنال) بنجر اراضی کو قابلِ کاشت بنایا گیا ہے، جو ماضی میں قدرتی آفات سے متاثر رہی تھی۔ منصوبے میں 9.62 کلومیٹر طویل آبپاشی چینل تعمیر کیا گیا ہے جس سے 997 گھرانوں کو سال بھر پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 149.47 ملین روپے لاگت آئی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور GIS میپنگ شفافیت اور جدید حکمرانی کی بہترین مثال ہے، جو مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ماڈل ثابت ہوگی۔انہوں نے ETI-GB اور تمام شراکت دار اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔افتتاحی تقریب میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ولی خان، سیکرٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن سبطین احمد، ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی، ETI-GB کے اعلیٰ حکام، مقامی نمائندے اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ETI-GB پروگرام 2015 سے اب تک 193 ترقیاتی سکیمیں مکمل کر چکا ہے، جن سے 45,503 گھرانے مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ مستقبل میں 70 ہزار ایکڑ نئی زمین کو زیرِ کاشت لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button