تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

ٹی 20 ورلڈ کپ سے ایک ماہ قبل شاہین آفریدی زخمی، کیا میگا ایونٹ کھیل سکیں گے؟

بی بی ایل کھیلنے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ سے ایک ماہ قبل گھنٹے کی انجری کا شکار ہو گئے۔آسٹریلیا کی کرکٹ لیگ بگ بیش میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی فیلڈنگ کے دوران ایسے وقت زخمی ہوئے ہیں، جب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد میں صرف ایک ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے۔

قومی فاسٹ بولر ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے اور انہیں میدان چھوڑ کر واپس جانا پڑا۔بگ بیش لیگ کی جانب سے ایک پر جاری ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی کو لنگڑاتے ہوئے فیلڈ سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کی تکلیف ہوئی ہے جس کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ انجری کی نوعیت کا حتمی اندازہ ایم آر آئی کے بعد ہی ہو سکے گا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 29 جنوری سے بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔ گرین شرٹس اس سے قبل تین ٹی 20 میچوں کی سیریز سری لنکا کے خلاف کھیلیں گے۔واضح رہے کہ 2022 میں بھی شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور طویل عرصہ تک کھیل کے میدان سے باہر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button