گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ووٹر فہرستوں کی تصدیق کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج، تصدیق اور درستگی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں عوام موجودہ ماہ کے اختتام تک اپنے ووٹ کی جانچ اور اصلاح کرا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شدید موسمی حالات اور سیاسی جماعتوں کی درخواست پر گلگت بلتستان اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو مخر کیا گیا ہے، تاہم جلد نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں جنرل اور بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر منعقد ہوں گے اور الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا مکمل آئینی و قانونی اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کو ان کا حقِ نمائندگی ہر صورت فراہم کیا جائے گا۔سلاگ: شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا عملی اقدام۔











